نئی دہلی، 18 اکتوبر (یواین آئی) کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی نے
بھونیشور کے ایک اسپتال میں آتشزدگی میں 23 لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم
کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے کل بھونیشور میں
پیش آنے والے اس حادثہ کو انتہائی
افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردیاں مرنے والوں کے سوگوار
لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہیں۔